ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی حدود کے تمام28اسمبلی حلقوں میں کووڈ وار روم قائم کئے جا ئیں گے ، کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر پر قابو پانے بی بی ایم پی کی تیاریاں

بی بی ایم پی حدود کے تمام28اسمبلی حلقوں میں کووڈ وار روم قائم کئے جا ئیں گے ، کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر پر قابو پانے بی بی ایم پی کی تیاریاں

Wed, 01 Sep 2021 11:08:59    S.O. News Service

بنگلورو،یکم ستمبر (ایس او  نیوز) بروہت بنگلور مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی) نے ممکنہ کووڈ کی تیسری لہر کا سامنا کرنے بی ی ایم پی حدود کے28اسمبلی حلقہ جات میں فی حلقہ ایک کووڈ کیئر سنٹرز قائم کر نے کا فیصلہ کیاہے۔

بی بی ایم پی ذرائع نے بتا یا کہ کووڈ کی پہلی لہر کے آغاز میں تجربہ کی کمی کی وجہ سے دیکھ بھال میں خامیاں پیش آئیں تا ہم بعد میں بی ی ایم پی نے احتیاط برتی اور بی بی ایم پی کے تمام آٹھوں زونس میں ایک کووڈ کیئر سنٹر کا قیام کیا۔ذرائع نے بتا یا کہ حد سے زیادہ کووڈ معا ملات درج کئے جانے کی وجہ سے بے شمار اموات پیش آئیں اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہو گیا۔

بتا یا جا تا ہے کہ بی بی ایم پی کے ہر ایک اسمبلی حلقہ میں کووڈ کال سنٹر قائم کر نے کا مطالبہ کیا گیا جس کے پیش نظر اب28اسمبلی حلقہ جات میں کووڈ کال سنٹر قائم کئے جا رہے ہیں۔ بی بی ایم پی ویسٹ زون کے جوائنٹ کمشنر شیو سوامی نے بتا یا کہ کووڈ کال سنٹر کو فزیکل ٹریا زنگ سنٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ساتھ ساتھ بستروں کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ پرائمری ہیلتھ سنٹر, کے ڈاکٹر متا ثرین کا ٹسٹ کرنا ہے یا اسپتال میں داخل کرنا ہے اس کا فیصلہ کریں گے۔بتا یا جا تا ہے کہ کووڈ سے متاثرہ شخص کی طبیعت اگر زیادہ خراب ہو گی تو ایم ٹی یو ڈاکٹر ہی متعلقہ اسمبلی حلقہ حدود کے کووڈ کال سنٹر کو فون کر کے بستربلاک کریں گے جس کے بعد پرائمری ہیلتھ سنٹر کے ایمبو لینس کے ذریعہ مقرر اسپتال میں داخل کیا جا ئے گا۔

مہادیو پورہ زون کے طبی افسر ڈاکٹر سریندر کمار نے بتا یا کہ کووڈ کی دوسری لہر میں نا اہل افراد نے آئی سی یو بستر حاصل کر کے مستحقین کو پریشان کیا اور اس طرح کے واقعات پر قابو پا نے بستر کے بلا کنگ کا نظام جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ اس سے قبل فی زون وار روم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ذریعہ ریاست کے کنٹرول روم سے بنگلوور اور اطراف واکناف کے دیہاتیوں کی کووڈ متاثرین کی جانکاری وار روم کو آیا کر تی تھی اور انہیں علاحدہ کر کے بی یو نمبر دیا جا تا تھا۔ بی بی ایم پی افسران نے بتا یا کہ مہا دیو پورہ جنک ہو ٹل، کے آر پورم لوری اسکول میں وار روم قائم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ویسٹ زون کے گاندھی نگر، چامراج پیٹ، مہا لکشمی لے آؤٹ، ملیشورم،گووند راج نگر، وجیا نگر میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ساؤتھ زون میں ہوسکرے ہلی اور ولسن گارڈن کے کنٹرول روم سر گرم ہیں جبکہ چک پیٹ،پدمانابھ نگر،جئے نگر اور بی ٹی ایم لے آؤٹ کے کنٹرول روم عملہ کو تربیت دی جا رہی ہے۔افسروں نے بتا یا کہ یلہنکا،بیٹ رائن پورہ،راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ، داسرہلی اسمبلی حلقہ،ایسٹ زون میں ہبال،شیواجی نگر،سی وی رام نگر، سروگنا نگر،پلیکیشی نگر،بومنہلی اور راجا جی نگر اسمبلی حلقوں میں بھی کووڈ کنٹرول روم قائم کر نے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


Share: